لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی
سنت ہے ابراہیمی، ہے شیوۂ ایمانی
لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی
خواب تھا جو آیا رب کے خلیل کو
قربان کر رہے ہیں وہ اسماعیل کو
سمجھے تھے ابراہیم کہ یہ حکم ہے ربانی
لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی
فرمایا اسماعیل کو رب کی رضا کو مان
بیٹا خدا کی راہ میں تجھے ہونا ہے قربان
سنتے ہی اسماعیل نے فوراً یہ بات مانی
لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی
آنکھوں پہ پٹی باندھ کے سیدھا لٹا دیا
گردن پہ تیز چھری کو لا کے ٹکا دیا
جبریل لے کے آئے وہاں دنبہ آسمانی
لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی
اللہ کو ابراہیم کی آئی ادا پسند
ہر ایک مسلمان کو رب نے کیا پابند
تا حشر ہے خلیل کی سنت ہمیں نبھانی
لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی